11 دسمبر، 2024، 8:06 PM

فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف صیہونی جارحیت کو روکنا ہوگا، ایران

فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف صیہونی جارحیت کو روکنا ہوگا، ایران

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام پر میں صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے اس کی روک تھام کا مطالبہ کیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے غیر جانبدار ممالک کے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے صیہونی رجیم کی فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف جاری وحشیانہ جارحیت کو روکنے میں بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی اور غیر فعال کردار کی شدید مذمت کی۔

غریب آبادی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل صیہونی حکومت کی جارحیت کی روک تھام کے لئے عملی اقدام کرے اور قابض رجیم کو اس کے جرائم پر جوابدہ ٹھہرائیں۔

انہوں نے شام کی قومی خودمختاری اور ارضی سالمیت کے احترام کے بارے میں ایران کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ شام کی تقدیر اور مستقبل کے بارے میں فیصلہ اس ملک کے عوام کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران شام میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں خطے کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت جاری  ہے۔

News ID 1928738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha